Accepting Bitcoin

بٹکوائن کو قبول کرنا

اپنے آن لائن کاروبارمیں بٹکوائن ادائیگیوں کو  کیسے قبول کرنا شروع کرنا چاہیے ؟

بٹکوائن روز بروز بڑی تیزی سے مرکزی دہارے میں شامل ہورہی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ مستقبل کی ایک کرنسی ہے اور یہ تجارت میں ایک بہت بڑی  مثبت نتیجہ لا سکتی ہے کیونکہ یہ غیر معمولی طاقت رکھتی ہے اور یہ بڑے پیمانے پر ٹرانزیکشنز سے جڑی ہوئی لاگتوں کو کم کرتی ہے۔ اس مضمون میں ہم آپ کو کچھ اشارے دیں گے جو بٹکوائن کو آپ کے کاروبار میں قبول کرنے میں مدد دیں گے۔

لہزا، آپ کو بٹکوائن کو قبول کرنا کیوں شروع کرنا چاہیے۔

پانچ بڑی وجوہات ہیں جو تجارت میں بٹکوائن کو ادائیگی کے طریقہ کے طور بڑہاوہ دیتی ہیں۔

ٹرانزیکشن کی لاگت کوکم کرنا:

بٹکوائن کریڈٹ کارڈ کی پروسیسنگ فیس کو ایک فی صد سے بھی کم کر سکتی ہے۔

نو چارج بَیکس:

بٹکوائن کی ٹرانزیکشنز ناقابل واپسی ہوتی ہیں، لہزا یہ چارج بیک یا ریٹرن کو  پریوینٹ کرتی ہیں، جسیے دوسری کریڈٹ کارڈ یا دوسری بینکنگ ٹرانزیکشنز میں ہوتا ہے۔

بین الاقوامی منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے:

چھوٹے آن لائن خوردہ فروش اور کاروباری  لوگ بین الاقوامی طور  ایک ملک سے دوسرے کی مہنگی ٹرانزیکشن لاگت ہونے کی وجہ سے اپنی اشیاء اور خدمات  بیچنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ بٹکوائن ایک ملک سے دوسرے ملک بین الاقوامی ٹرانزیکشز کو آسان بناتے ہوئے، تیز ادائیگیوں کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

فراڈ کی روک تھام:

بٹکوائن شناخت کی چوری کے تحفظ کی سطح فراہم کرتی ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ اور دیگر بینکنگ یہ خدمات پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اگر آپ نے ایک دفعہ پے منٹ وصول کرلی ہے تو اس پر کبھی بھی تنازعہ نہیں ھو گا۔

تھوڑی لاگت میں تیز ترین ادائیگیاں

بہت سارے چھوٹے کاروباروں کے زندہ رہنے کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ اٗن کو فنڈز فوری طور پر مہیا ہوں۔ بٹکوائن کی ادائگیوں کو قبول کرنے میں یہ قابلیت ہوتی ہے کہ اُن کی وجہ سے فنڈز کریڈٹ کارٖڈ کے زریعہ سے ادائیگیوں کی نسبت بہت تیزی سے استعمال کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

بٹکوائن کو قبول کرنے کے بارے میں قانون

اگر آپ باقاعدہ کاروبار کر رہے ہوں اور ڈیجیٹل کرنسیوں کو جیسا کہ بٹکوائن یا کوئی دوسری وِرچُوئیل کرنسی کو قبول کرنا شروع کرنا چاہتے ہوں تو ایسا کرنے کے لیے آپ کو پہلے قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا چاہیے

اس پراسس کو شروع کرنے سے پہلے ہم آپ کو سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ آپ بِٹ لیگل سے تمام ضروری معلومات حاصل کریں یا  ‘مللک کی طرف سے بٹکوائن کی قانونی حثیت کے’  بارے میں دیکھیں۔

اگر ممکن ہو تو یہ معلومات وکیل اور اکاؤنٹنٹ کی مدد سے حاصل کریں۔

اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ یہ کیش ٹرانزیکشن کیسے ہینڈل کریں گے۔ کیا آپ کیش ٹرانزیکشنز کو قبول کرتے ہیں ؟

کیا آپ عام طور پر کیش ٹرانزیکشنزکرنے پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ؟

بٹکوائن کو استعمال کرتے ہوئے بھی جواب شاید ایسا ہی ہوگا۔

بٹکوائن کو قبول کرنے کی شروعات

اپنے چھوٹے کاروبار میں بٹکوائن کو قبول کرتے ہوئے آپ کو اچھے سے اچھے آپشن دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایسے کاروبار کے لیے موزوں ہے جو آپ کر رہے ہیں۔

حال میں بہت سارے طریقے ایسے ہیں جو کاروبار میں بٹکوائن کو قبول کرنے کے لیے اختیار کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنی اکاؤنٹنگ کے لیے  جیسے بھی ممکن ہو سب سے سادہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔

بٹکوائن کو قبول کرنے کی شروعات کا آسان ترین طریقہ پے منٹ پروسیسر کے  زریعے سے ہے۔

آپ کے لیے یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے طور پر بٹکوائن کو قبول کرنا بلاک چین اکاؤنٹ یا ملٹی بِٹ کے زریعہ سے شروع کر دیں۔

بہرحال آپ بٹکوائن کے اتار چڑہاو میں مکمل طور پر بے نقاب ہو جائیں گے اس لیے یہ قابلِ توصیف ہے کہ آپ پے منٹ پروسیسرز کے زریعہ سے بٹکوائن کو قبول کرنا شروع کریں۔ 

اپنے طور پر بٹکوائن کو قبول کرنا

اگر آپ کوئی بہت چھوٹا کاروبار چلا رہے ہیں اور آپ  ابھی تک پُر یقین نہیں ہیں کہ بٹکوائن کے ساتھ کام کرنا آپ کے لیے موزوں ہے تو آپ بٹکوائن کی ادائیگیاں اپنے تئیں کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ پہلے آپ کو ایک اکاؤنٹ بناے کی ضرورت ہے جہاں آپ بٹکوائن کو اکیسچینج کرنے کے قابل ہوں گے۔

آپ کو مشھور ویب سائٹس میں سے کسی ایک کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہے

سب سے زیادہ جانی جانے والی پانچ ایکسچینجز  بِٹ سٹیمپ، بِٹ فائنیکس، بی ٹی سی-ای، کریکن اور ھُودی ہیں۔

دوسرا مرحلہ والیٹ کلائنٹ سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ ہماری مثال میں ہم ملٹی لنک کو استعمال کریں گے، کیونکہ یہ بہت ہی عام بٹکوائن ڈیسکٹاپ والیٹ کلائنٹ ہے، لیکن آپ دوسرے ڈیسکٹاپ کلائنٹس جیسے الیکٹرم یا آرمری ہے آسان ہونے کی وجہ استعمال کرسکتے ہیں۔ ملٹی بِٹ بٹکوائن کلائنٹ کو استعمال کرنے کے لیے آسان ہے جو کہ آپ کو بٹکوائن پے منٹس کو بھیجنے اور وصول کرنے کیا اجازت دیتا ہے۔ ملٹی بِٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ پورا بِٹکوائن چین ڈاؤن لوڈ کیے بغیر اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں ملٹی بِٹ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انسٹالیشن کو چند منٹوں سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہیے اور اس کے بعد جب آپ یہ کر چکے ہوں تو آپ بی ٹی سی پے مینٹس  کسی کو بھی جنکا بٹکوائن ایڈریس ہو بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔

ملٹی بِٹ ڈیسکٹاپ کلائنٹ کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اپنے والیٹ تک رسائی ہو گی؛ یہاں آپ وصولی کرنے والے سیکشن میں اپنے والیٹ کا ایڈریس ڈھونڈ سکتے ہیں اور آپ بہت سارے ایڈریسز بنانے کے بھی قابل ہو جائیں گے۔ اگر آپ اپنے فنڈز کو ہولڈ کرنے کے لیے ڈیسکٹاپ کلائنٹ استعمال کرنے جارہے ہیں تو ہم آپ کو پُرزور مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنی سیکیورٹی کے بارے میں بہت محتاط رہیں۔

ایک جگہ سے دوسری جگہ کی ادائیگیاں (پی2پی)

ایک جگہ سے دوسری جگہ ادائیگیاں ایک ایسی آن لائن ٹیکنالوجی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ یا فون استعمال کرتے ہوئے اپنے بنک یا کریڈٹ کارڈ سے فنڈ دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔  صارفین کی طرف سے آن لائن بینکنگ کی بڑہتی ہوئی مقبولیت، موبائل بینکنگ اور ای-کامرس نے اس ٹیکنالوجی کو اور بھی بڑے استعمال کے لیےپکا رستہ بنایا ہے۔

یہ کیسے کام کرتے ہیں

پی 2 پی بنیادی طور پہر دو طریقوں سے کام کرتا ہے۔ ان میں سے ایک کی بنیاد پے پال اپروچ پر ہے؛ استعمال کنندہ اپنے محفوظ اکاؤنٹس کو تھرڈپارٹی فروخت کندہ کے ساتھ کنیکٹ کرتا ہے،اور ان کے بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات کو فنڈز لینے یا ٹرانسفر کرنے کے لیے اجازت دیتا ہے۔ استعمال کنندگان عام طور پر ای میل ایڈریس کے زریعہ سے شناخت کیے جاتے ہیں اور فنڈز کسی کو بھی بھیجے جاسکتے ہیں جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہو۔  تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹ یا موبائل فون کی اپلیکشن کو استعمال کرتے ہوئے، افراد فنڈز بھیجنے یا وصول کرے کے قابل ہو تے ہیں۔

صارفین فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے اپنے بینک یا فائنانشل ادارے کی طرف سے دیئے گئے موبائل اپلیکشن یا آن لائن انٹرفیس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

پےمنٹ پروسیسر اور مرچنٹ سروسز

پہلے مرحلہ میں جب آپ اپنے کاروبار کے لیے بٹکوائن متعارف کروا رہے ہوں تو نہایت موزوں پے منٹ پروسیسر یا بہترین بٹکوائن مرچنٹ حل ڈھونڈنا ہے جو بٹکوائن کو قبول ہونے کے قابل بناتا ہے۔ چیزوں کو آسان بنانے کے لیے اور آپ کو بہت بڑے اتار چڑہاؤ جو بٹکوائن پر اثراندز ہوتا ہے سے محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو ایک پارٹنر ڈھونڈنا چاہیے جو پراسس کو سبھال سکتا ہو کہ آپ بٹکوائن پے منٹس کو قبول کر سکیں لیکن اس کو جلد از جلد فیٹ کرنسی میں تبدیل کرتے ہوئے اس طرح سے آپ اپنی پے منٹس نیشنل کرنسی میں بٹکوائن سے براہ راست ڈیل کے بغیر بھی وصول کرسکتے ہیں۔ نیچے بہت مشہور پے مینٹ پروسیسرز میں سے چند ایک کے نام لسٹ میں دیکھیں گے۔

بِٹ کاسا ۔۔۔ بِٹ کوائن حل کو قبول کرنے وال مرچنٹ

بِٹ پاگوس ۔۔۔ بٹکوائن اور کریڈٹ کارڈ پے مینٹ پروسیسر

بِٹ پے ۔۔۔  بِٹکوائن پے مینٹ پروسیسر موبائل چیک آؤٹ حل کے ساتھ۔  

بٹ پی او ایس ۔۔۔ بٹکوائن پے مینٹ پروسسر آن لائن، بِرک اور مورٹر سٹورز کے لیے۔

کوائن بیس ۔۔۔ یہ پے مینٹ بٹنز آفر کرتا ہے، چیک آؤٹ پیجز، خریداری کی ٹوکری میں ہم آھنگی اور روزانہ یو ایس ڈالر کے لیے کیش۔

کوائنی فائی ۔۔۔ بِٹکوائن ویب پے مینٹس، موبائل چیک آؤٹ، ان سٹور بٹکوائن پے مینٹس اور بٹکوائن اِنوائسنگ اور بٹکوائن میں بار بار چلنے والی بِلنگ۔

کوائن کائٹ ۔۔۔  کامل زخیرہ والی بینکنگ، پے مینٹ بٹنز، انوائس پیجز، ہارڈوئیر پی او ایس ٹرمینلز اور ڈیبٹ کارڈز۔

گو کوائن ۔۔۔   مرچنٹس کے لئے بین الاقوامی ادائیگی کے گیٹ وے اور پروسیسنگ پلیٹ فارم

ایکس بی ٹی ٹرمینل ۔۔۔  برک اینڈ مورٹر ہارڈوئیر پی او ایس ٹرمینلز ادائیگی کے پراسیس میں ہم آھنگی۔

بٹکوائن پوائنٹ-آف-سیل پی او ایس ہارڈ وئیر ٹرمینلز

پوائنٹ آف سیل(پی او ایس) ہارڈ ویئر ٹرمینلز آپ کو ادائیگی حاصل اور منظم کرنے میں مدد کرنے کے لئے اہم ہو گا۔ پی او ایس سسٹم چھوٹے کاروباری جیسے

ری ٹیل شاپس، کیف اور کھانا کھلانے والے دوسرے کاروبار اپنے صارفین کو سہولت دیں گے کہ وہ بٹکوائن کے زریعہ سے ادائیگی کر سکیں۔

نیچے والی لسٹ بٹکوائن کو قبول کرنے کے لیے پی او ایس سالُوشنز میں چند کو دکھاتی ہے۔

بٹ پے ۔۔۔  موبائل چیک آؤٹ

کوائنی فائی ۔۔۔  بٹکوائن پوائنٹ آف سیل

کوائن بیس ۔۔۔ پوائنٹ آف سیل اینڈرائڈ کے لیے

کو ۔ تھ   ۔۔۔ موبائل بٹ کوائن پوائنٹ آف سیل برائے تھائی لینڈ

بِٹ پی او ایس ۔۔۔ مرچنٹ پی او ایس حل برائے آسٹریلیا

بِٹ کاسا ۔۔۔  بِٹ کوائن موبائل فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر پر یورو یا بٹکوائن کو تبدیل کرتی ہے۔

کوائن آف سیل ۔۔۔ آزاد ڈیوائس کے زریعہ سے بٹکوائن پی او ایس ادائیگی کا سسٹم

کوائن پِپ ۔۔۔ اینڈرائڈ کے لیے بٹکوائن پے مینٹ حل۔

پے فُل ۔۔۔ پوائنٹ آف سیل، شاپنگ کارٹ  پلگ اِنز اور اے پی آئی۔  امریکہ، یورپ اور کینیڈا کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

پاکیٹ ۔۔۔ بٹکوائن پوائنٹ آف سیل کینیڈین کے لیے ایکسچینج ہم آھنگی کے ساتھ۔ بہت سارے  پوائنٹ  آف سیل ٹرمینلز بہت سی اپلیکیشنز کو سپورٹ کرنے کی اھلیت کے لیے اسی ٹرمینل پر بنائے جاتے ہیں۔

بٹکوائن کی پے مینٹس کو فروغ دینا

اگر آپ ایک دفعہ ہم آھنگی پیدا کر چکے ہوں تو ایک اچھے طریقہ سے پے مینٹ کے طریقہ کو بڑہاوا دینے کا آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ بہت ہی اہم ہو گا کہ آپ کسٹومرز  کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے کہ ان کو یہ معلومات بہم پہنچائیں کہ ادائیگیاں بٹکوائن کے زریعہ سے بھی ہو سکتی ہیں۔

خواہ آپ کا کاروبار آن لائن ہو یا برک اینڈ مورٹر، آپ کو اپنے گاھکوں کو اس آپشن کے بارےمیں کہ وہ بٹکوائن کےزریعہ سے ادائیگی کرسکتے ہیں اور یہ کہ آپ کا کاروبار بٹکوائن کو قبول کرتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کے نیچے یا دوسری قابل قبول ادائیگیوں کی شکل کے ساتھ یہ بات آپ کے کسٹومرز کے بہت اہم ہو گی کہ آپ بٹکوائن کے زریعہ سے بھی پے مینٹ قبول کرتے ہیں۔ اگر آپکی کمپنی کا بلاگ ہے، بلاک میں پوسٹ لکھیں کہ آپ نے بٹکوائن کو قبول کرنا کیوں شروع کیا ہے، اس کے آپ اور آپ کے کاروبار کے لیے کیا معانی ہیں، اور کیسے عام طور پر یہ آئیڈیا ویب پر آپ کی ترقی و مشہوری اور مثبت فیڈ بیک دےسکتا ہے۔ اگر آپ کا کوئی آفس ہے یا آپ کوئی فزیکل کاروبار چلاتے ہیں تو اندر  داخل والے رستہ میں نمایاں جگہ پر نمایاں علامت لگاناآپ کے لیے اچھا رہے گا اور بلا شبہ ایک مثبت تشہیر ثابت ہو گا۔ آپ اس کےکچھ لوگوز جو اس مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں ویب سے تلاش کر سکتے ہیں۔

تو آگے بڑہیں اور جو آپ کو اچھا لگتا ہے اس کو ڈھونڈیں۔ اگر آپ کی چھوٹی خوردہ دکان ہے تو آپ کو ان لوگوز کو پرنٹ کرکے اپنی سٹور میں جگہ جگہ پھیلانے کی ضرورت ہے۔

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER