بٹکوائن کی قیمت چڑھ گئی ہے۔۔۔ اب کیا ہوگا؟




bitcoin-price-illustration.-Now-what.-newsbtc-bitcoin-news

ہفتہ کے آخر میں بٹکوائن کی قیمت ‘ایک نئی بلندی‘ 272 $ فی کوائن تک پہنچ گئی ہے، اور سب کی زبان پر ایک ہی پرانا سوال ہے کہ اب کیا ہوگا؟

جب کوئی واقعی اس کے بارے میں سوچتا ہے تو یہ پوچھنا بڑی عجیب بات ہے۔ کیا ہم یہ بات اس لیے پوچھتے ہیں کیونکہ ہم یہ یقین کر رہے ہوتے ہیں ہمارے سامنے والا آدمی کوئی قسمت کا حال بتانے والا ہے، یا کوئی روحانی آدمی ہے جو پشین گوئی کرسکتا ہے؟ کیا ایسا اس لیے ہے کہ ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ وہ لوگ زیادہ علم رکھتے ہیں لہزا وہ ہمیں سیدھے رستہ پر ڈال سکتے ہیں؟ درست، قطع نظر اس کےکہ کوئی یہ سوال کیوں پوچھتا ہے، جب ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ آدمی جس سے ہم سوال پوچھ رہے ہیں اس کا جواب نہیں جانتا تو یہ بات ناراضگی کا باعث بن سکتی ہے۔

اب ہم بٹکوائن سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں۔ اچھا اب تم ایک نئ اونچائی پر پہنچ گئے ہو، اور ہمیں فی الوقت ٹریڈ کرنے کے لیے مزید جگہ دے چکے ہو۔۔۔۔ لیکن اب ہو گا کیا؟۔ اچھا یہی تو مسئلہ ہے۔ درحقیقت کوئی بھی نہیں جانتا۔ اگر بٹکوائن نے کچھ ہمیں سکھایا ہے تو وہ یہ ہے کہ یہ طوفان کی طرح غیر متوقع ہے۔ آپ کچھ اور کی امید رکھ رہے ہوتے ہیں اور کچھ اور ہی وقو ع پزیر ہو جاتا ہے۔ ہم یہ توقع کر رہے ہوتے ہیں کہ آنے والا طوفان ایک خاص جگہ سے ٹکرائے گا لیکن پھر اچانک آخری لمحہ میں یہ اپنا رستہ تبدیل کرتا ہے اور کسی دوسری جگہ سے جا ٹکراتا ہے، ایسے جیسے یہ ہماری چہروں پر ہماری ہنسی اڑا رہا ہو۔

بٹکوائن پہلے بھی اونچائی پر جا چکا ہے۔ یہ تمام وقت بہت نیچے کے درجہ پر بھی رہ چکا ہے اور ہم سے بہت لوگوں کو کچھ کم یا زیادہ یاد ہوگا۔ بٹکوائن کے لیے اب کیا ہوگا؟کا وجود نہیں ہے کیونکہ یہ ہمیشہ مختلف سمتوں میں حرکت کرتا رہا ہے۔ یہ اوپر جاتا ہے یہ نیچے جاتا ہے۔ اس کی قیمت بہت اونچائی کی سطح پر پہنچتی ہے اگلے ہی روز یہ نیچے چلی جاتی ہے۔ حقیقت میں ہم کیا توقع کر سکتے ہیں؟ ٹھوس حقیقت کچھ بھی نہیں ہے۔

ان صورتِ حالات میں، شائید سب سے اچھا یہ ہے کہ آپ پیچھے بیٹھ کر اچھائی کی امید رکھیں۔ بٹکوائن کو کچھ مثبت انرجی مہیا کریں اور امید رکھیں کہ اس کی قیمت بڑہنا جاری رہے، یا اگر یہ نہیں بڑہتی، تو یہ امید رکھیں کہ یہ کچھ وقت کے لیے ایک بار پھر نیچے گرنے سے پہلے یہ دو بارہ سوچے ۔ بہرحال بٹکوائن یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ یہ اور بڑہے گا، اور اس کے لیے، ہمیں اس کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے۔۔۔۔ کم از کم اِس وقت کے لیے۔

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER

Read previous post:
article-banner
سرچ ٹریڈ ڈاٹ کام

سرچ ٹریڈ، جسکا آغاز اس کے رجسٹرد آفس سنگا پور میں ہوا، نے بٹکوائن انڈسٹری میں اپنے بے مثال بزنس...

Close