What is Bitcoin?



بٹکوائن کیا ہے؟

بِٹکوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ اس کی تخلیق اور ترسیل کا انحصار ایک عام خفیہ طریقہ کے نیٹ ورک پر ہے جو کہ کسی بھی مرکزی اتھارٹی سے مکمل طورپر آزاد ہے۔  بِٹکوائن  کسی بھی تھرڈپارٹی کی مداخلت یا درمیانی مالی ادارےکو استعمال کیے بغیر کمپیوٹر یا سمارٹ فون کے زریعے سے ٹرانسفر کی جاسکتی ہے۔ یہ تصور 2008 میں متعارف ہوا جو کہ نقلی نام سے ایک پروگرامر ساتوشی ناکا موتو کی طرف سے وائٹ پیپر میں شائع کیا گیا،جس میں اس تصور کی تعریف ہمکار بہ ہمکار الیٹرانک نظام برائے ادائیگی کی گئی۔

3 جنوری 2009 کو ساتوشی کی طرف سے یہ نیٹ ورک چالو کر دیا گیا۔

بٹکوائن کو ڈالر یا دوسری کرنسی کی طرح ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔  بٹکوائن کی ریاضیاتی صفات ہونے کی وجہ سے یہ بہت طاقتور اور کثیر قسم کی تقسیم ہونے والی اکائیاں رکھتی جو چھوٹی سے چھوٹی مقدار میں بغیر کسی لاگت کے بھیجی جاسکتی ہیں۔ بٹکوائن بہت سارامکانات اور خدمات کے دروازے کھولتی ہے جو کبھی خیال میں بھی نہیں آسکتے۔

 جب ہم انٹرنیٹ کے زریعے سے بخشیش یا ڈونیشن دے رہےہوں تو بٹکوائن ایک موثر حل ہے ۔ غیر منافع بخش آرگنائزیشنز کے لیے بہتر مالی حل اور بہت بڑی شفافیت کے ساتھ  عوام اس ڈونیشن کو دیکھ سکتی ہے ۔ ایمرجینسی کے حالات میں جیسے قدرتی آفات، میں بٹکوائن کے زریعے سےدی ہوئی ڈونیشن اُن لوگوں تک جن کو اس کی ضرورت ہوتی ہے جلدی پہنچتی ہے۔ اس طرح سے عالمی ردعمل میں وقت بھی کم لگتاہے اور نہایت ہی موثر اور ٹوٹ پھوٹ سے پاک رقم ٹرانسفر کرنے کا طریقہ ہے۔ اگرچہ پھر بھی چند اقدامات موجود ہیں، ہم پہلے سے دیکھ سکتے ہیں کہ بٹکوائن سے متعلقہ پر ہجھوم فنڈنگ پراجیکٹس  جلدی سے مکمل ہو جاتے ہیں۔

بٹکوائن قدر اور پراپرٹی کی ٹرانسفر کی بابت ٹرانزیکشن کی اجازت دیتی ہے۔ بٹکوائنز کو کمپیوٹر کے اندر ایک خاص سافٹ وئیر جو اینکرپٹڈ کیز میں سٹور کیا ، جا سکتا ہے یا اس والیٹ میں جو تھرڈ پارٹی کی طرف سے مہیا کیا گیا تھا؛ دونوں صورتوں میں بٹکوائن انٹرنیٹ کے زریعے سے کسی کو بھی جس کے پاس بٹکوائن کا ایڈریس ہو بھیجا جا سکتا ہے۔

ایک آدمی سے دوسرے آدمی تک بٹکوائن کے طریقہ کار کا نیٹ ورک اور سینٹرل مینیجمنٹ وجود کسی بھی، اتھارٹی اور حکومتی ادارے کے لیے بٹکوائن کو جاری کرنے یا اس کی تقسیم پر کنٹرول حاصل کرنے کو ناممکن بنا دیتا ہے۔  

بٹکوائنز کو کیسے بنایا جاتا ہے؟

اس نئے ورچوئیل کرنسی کو پیدا کرنے کے لیے ایک کھلا پروگرام ایک آدمی کو دوسرے آدمی کے ساتھ جوڑتا ہے ایک نیٹ ورک کے زریعہ سے جو اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ دوسری کرنسیوں سے ہٹ کر بٹکوائن کسی بھی مرکزی جاری کنندہ پر انحصار نہیں کرتی بلکہ یہ ایک اینکرپٹیڈ کمپلیکس ریاضیاتی لوگرتھم پر انحصارکرتی ہے جو کہ مرکزی اس کے پروٹوکول کا مین بلڈنگ بلاک ہے۔ بٹکوائن ایک تقسیم شدہ ڈیٹا بیس جو کہ ایک آدمی کے دوسرے آدمی کے ساتھ جڑے ہوئے نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن کو ریکارڈکرتا ہے، اور بنیادی حفاظت  مہیا کرنے کے لیے اینکرپشن کو استعمال کرتا ہے، جیسے کہ ملیکت کی یقین دہانی کروانا، اور دہرے اخراجات کو اوائڈ کرنا۔

بنیادی طور پر تمام بٹکوائن کی ٹرانزیکشنن ایک بہت بڑے روزنامچہ پر ریکارڈ کی جاتی ہیں جوکہ تمام نیٹ ورک استعمال کنندگان ایک دوسرے سے شئیر کرتے ہیں۔ جب کوئی بھی شخص ادائیگی یا وصولی کے لیے بٹکوائن کا استعمال کرتا ہے، تو یہ واقع ہونے والی ٹرانزیکشن اس پبلک روزنامچہ پر ریکارڈ ہوتی ہے۔  جب مشینز جو بٹکوائن پروٹوکول الگورتھ کو چلا رہی ہوتی ہیں تب وہ مقابلہ کرتی ہیں اور ٹرانزیکشن کی تصدیق کرتی ہیں کمپلیکس ریاضیاتی مساواتوں کو حل کرتے ہوئے، اور ایک بار جب بلاک جس کو مشین چلا رہی ہوتی ہے مکمل ہوجاتا ہے تو اس کو ریوارڈ ملتا ہے اس کو کوشش کا یہ پراسس عرف عام میں مائننگ کہلاتا ہے۔

مائننگ بٹکوائن

جب  2009 میں ساتوشی نے نیٹ ورک لانچ کیا تھا، کوئی بھی کمپیوٹرجو نیٹ ورک سے جُڑا ہوتا تھا بہت مؤثر طریقے سے بٹکوائن کو مائن کر سکتا تھا۔ یہ اس لیے ممکن تھا کیونکہ بہت کم لوگ اس کو مائننگ کررہے تھے اور اس لیے بھی کہ پرٹوکول نے اس کو اُس طریق پر بنایا تھا۔

بٹکوائن ایک ہم مرتبہ سے ہم مرتبہ کے نیٹ ورک کے طور پر چلاتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی نیٹ ورک سے جُڑا ہوتا اس کو بنانے می مدد کرتا۔

کاغزی زر کے معاملہ میں کہ یہ زر کب پرنٹ اور کیس تقسیم کری ہے، جبکہ بٹکوائن مکمل طور پر  غیر متمرکز ہے، اس کی کوئی بھی مرکزی حکومت نہیں۔

ایک خاص سافت وئیر جو ریاضی کے مسائل حل کرتا ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے بٹکوائن کو مائن کیا جاتا ہے۔

مائنرز اپنی مشینوں پر سافٹ وئیر چلاتے ہیں اور بٹکوائن کی ایک خاص مقدار بدلے میں حاصل ہوتی ہے۔

یہ کرنسی کو جاری کرنے کے لیے ایک ہشیار رستہ مہیا کرتا ہے اور دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ بھی شرکت کریں۔

جتنے زیادہ لوگ مائننگ میں می شرکت کرتے ہیں اتنا ہی یہ نیٹ ورک محفوظ ہو جاتا ہے۔

بٹکوائن نیٹ ورک خود بخود ریاضی کے مسائل کا مشکل پن جس کا انحصار اس پر ہے کہ وہ کتنی جلدی حل ہوتے ہیں اُن کی تنظیم کرتا ہے۔

شروع شروع میں، بٹکوائن مائنرز عام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ کے زریعہ سے ان مشکل مسائل کو حل کرتے تھے لیکن جلد ہی مائننگ کے لیے ایک نیا ہارڈ وئیر متعارف کیا گیا اور عام ڈیسک ٹاپ کے لیے مائننگ کے ساتھ ساتھ کام کرنا مشکل سخت سے سخت ہوتا گیا۔

“بٹکوائن مکمل طور پر غیرمتمرکز ہے اور اس پر کوئی بھی مرکزی اختیار نہیں “   

بٹکوائن مائنرز کو چھ بار فی گھنٹہ نئے بیچ کی طرف سے ایوارڈ ملتا ہے جو کہ مائنرز کے درمیان اُن کی استعمال کی ہوئی کمپیوٹنگ پاور یا ہیش ریٹ کے حساب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

ہر ایک کے پاس یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنا حصہ جیتے بٹکوائن مائنر سافٹ وئیر پروگرام کو چلاتے ہوئے، یا تھرڈ پارٹ کے پروگرامز کو چلاتے ہوئے۔

بٹکوائن کو بنانے کا عمل عام طور پر مائننگ کا حق دار ہے کیونکہ اس کچھ مماثلت گولڈ مائننگ سے ہیے۔

ایک خاص استعمال کنندہ کے زیادہ فائدہ کا انحصار اور امکان نیٹ ورک پر لگائی ہوئی پراسیسنگ پاور پر ہے جو وہ اس  نیٹ ورک پر لگاتا ہے تمام مائنرز کی طرف سے  مشترکہ پراسسنگ پاور کے تعلق سے۔

بٹکوائنز بیچ کے زریعہ سے پیداور پچاس سے نہیں بڑہتی، اور یہ قدر ایسے پروگرام کی جاتی ہے کہ چار سال بعد یہ صفر ہو جاتی ہے، لہزا کل مقرر کی گئ بٹکوائنز کی مقدار جو کبھی بھی بنائی گئی ہو اکیس ملین سے کبھی بھی نہیں بڑہتی۔

نیٹ ورک پر تمام مائنرز پہلی بار اپنے امیدواری بلاک سے ملوث کرپٹو گرافک پرابلم کے حل کے لیے مقابلہ کرتے ہیں، ایسا پرابلم جس کو حل کرنے کے لیے بار بار ٹرائل اور غلطی کرنا پڑتی ہے۔

جب ایک عقدہ حل ہو جاتا ہے تو یہ نیٹ ورک میں دوسرے عقدوں کو بتاتا ہے اور بٹکوائن کے ایک نئے بیچ کا دعوہ کرتا ہے۔

انفرادی مائننگ کی بجائے، مائنرز گروپس میں بھی مل سکتے ہیں جن کو ” پُول ” کہتے ہیں، اور اجتماعی مائننگ کا ماحاصل  تقسیم شدہ حصوں میں جلدی ملتا ہے۔

میں اپنے بٹکوائنز کہاں رکھ سکتا ہوں؟

بٹکوائن کو والیٹ میں محفوظ رکھا جا سکتا  ہے۔

آپ کے کمپیوٹر کے لیے، سمارٹ فون کے لیے سافٹ وئیر موجود ہے حتی کہ آن لائن والیٹ بھی موجود ہیں۔

جو والیٹس استعمال کرنے والوں کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپنے بٹکوائنز کو ان میں محفوظ کر سکیں اور ٹرانزیکشنز کر سکیں ایسے آپریشن کے ساتھ جو ای میل سے ملتا جلتا ہے۔

استعمال کنندگان اپنی مشینوں پر والیٹ کو انسٹال اور چلا سکتے ہیں۔

یہ میزبان والیٹ سے بہت محفوظ ہے، لیکن یہ اپنے اندر نقصانات بھی رکھتا ہے۔

اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا پاس ہارڈ وئیر کتنا اچھا ہے اور یہ مکمل طور پر استعمال کرنے والے کی مشین پر منحصر ہے، لہزا اگر او ایس، آلہ  کو کچھ ہو جاتا ہے یا کسی ہارڈ وئیر کی غلطی سٹور کیے ہوئے بٹکوائنز تک رسائی دینے کے لیے متفق ہوجاتی ہے۔

جب سے مال وئیر اور وائرسز ایک مستقل خطرہ ہیں، صارفین کو ہمیشہ آف لائن آلات میں تازہ بیک اپس رکھنے چاہیں۔

درج زیل میں بٹکوائن والیٹ کی ایک چھوٹی لسٹ جس کی ہم سفارش کرتے ہیں۔

بٹکوائن کور

ملٹی بٹ

الیکٹرم

ہائیو

آرمری

ان کو انسٹال کرنے کا سسٹم بہت آسان ہے اور نیٹ ورک کے لیے ہمگامی صرف چند سیکنڈ درکار ہیں۔

سمارٹ فونز کے لیے اور بھی بہت ساری اپلیکیشنز ہیں، لیکن ہم صرف مائسیلیئم والیٹ کی ہی سفارش کرتے ہیں۔

صارفین آن لائن والیٹ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سروس کے لیے بہت سارے سپلائرز ہیں، مثلا، بلاک چین، کوائن بیس، کوائن کائٹ وغیرہ۔  سروس کی ساکھ کے بارے میں یہ ہر وقت زھن نشین ہونی چاہیے کہ ہمیں اسی سروس کی ضرورت ہے جو سیکیورٹی کو ٹرانسمِٹ کرتی ہے۔

بٹکوائن کو کیسے کمایا جاسکتا ہے؟

بٹکوائن کو کمانے کے بہت سارے طریقے ہیں

ان کو مائن، خریدا، دیا، جیتا یا سروس کے بدلہ میں کمایا جا سکتا ہے۔

کچھ بٹکوائن کو حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ، گرچہ یہ مؤثر ترین نہیں

ہے، ہبات یا عام طور پر  فاسیٹس کے نام سے جانا جاتا ہے جو وقتا فوقتا بٹکوائن کی ایک چھوٹی مقدار آفر کرتے ہیں۔ .

آج بٹکوائن کو کچھ منافع کے ساتھ مائن کرنے کے لیے آپ کو ضرورت ہو گی اچھے حصے کی سرمایہ کاری کرنے کی تاکہ  معاملات جاری رہ سکیں، اور اضافہ کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو پھر سے سرمایہ کاری ہمہ وقتی جاری رکھنی پڑے گی۔

لہزا اگر آپ مائن کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کو سختی سے اپنا ریاضی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ کوائن وارز استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کو اس کے ساتھ مدد کرے گا۔

بٹکوائن فاسیٹس ایسی سائٹس ہیں جو وقتا فوقتا چھوٹی مقدار میں بٹکوائن آفر کرتی ہیں۔

فی الحال ان فاسیٹس کے زریعے سے کچھ بڑا حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہے کیونکہ یہ فاسیٹس ہر بٹکوائن ایڈریس کے اوپر ایک حد مقرر کرتے ہیں۔

آخر میں آپ کوشش کر سکتے ہیں، آپ ہبات کے بارے میں دیکھتے رہییے، نہ صرف بٹکوائن ہبات کے بارے میں بلکہ دوسری کرپٹو کرنسیوں کے بارے میں بھی، جب تک آپ ان کو ہمیشہ  ایکسچینجز کا استعمال کرتے ہوئے بٹکوائن میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

کہاں سے/کس طرح سے بٹکوائنز کو خریدا جا سکتا ہے:

بٹکوائنز کو ایک سے زیادہ طریقوں میں خریدا جا سکتا ہے۔  آپ اس کو زاتی طور پر کسی سے خرید سکتے ہیں، ایک دوست سے، یا لوکل بٹکوائن کی مدد سے، یا آپ ان کو بٹکوائن ایکسچینج کے زریعہ سے خرید سکتے ہیں۔

لوکل بٹکوائنز۔۔۔ ایک بٹکوائن شاپنگ سروس ہے جو اس سروس کو استعمال کرنے والوں کو ان کے علاقہ میں جو لوگ بٹکوائن کی خریدو فروخت کرتے ہیں کو ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہے، اور پھر وہ دونوں زاتی طور پر ایک دوسرے کو کاروبار کرنے کے لیے ملتے ہیں، یا وہ بٹکوائنز پلیٹ فارم کی طرف سے مہیا کی گئی ایسکرو سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

بٹکوائنز بہت سارے بٹکوائنز ایکسچینجز سے بھی خریدے جا سکتے ہیں: کریکن، بی ٹی سی-ای، بِٹ سٹیمپ، بِٹ فِنکس،۔۔ اور بھی بہت سارے آپریٹرز موجود ہیں لیکن مندرجہ بالا بہت ہی زیادہ قابلِ اعتبار ہیں اور کمیونٹی کی طرف سے ان کے بارے میں اچھی رائے ہے۔  ایک دفعہ آپ اپنے اکاونٹ کو فنڈ کر لیں پھر ایکسچینجز کے زریعہ سےبٹکوائنز خریدنا نہایت آسان ہو جائے گا۔

پاکستان میں اُردو بِٹ پاکستانی روپے سے بٹ کوائن خریدنے کا محفوظ ترین اور قابلِ اعتبار پلیٹ فارم ہے۔  اکاونٹ کو فنڈ کرنے کے بہت سارے طریقہ کار، ایزی پیسہ، کیش ڈیپازٹ، چیک ڈیپازٹ اور آئی بی ایف ٹی اختیار کیے گئے ہیں۔  بِٹکوائن چارٹس اور بٹکوائن کی قیمت کا انتظام ایکسچینجز کرتے ہیں، وہ یہ انتظام اپنے استعمال کرنے والوں کی طلب اور رسد کی بولیوں کے زریعے سے کرتے ہیں۔

کچھ اور کمپنیاں بھی ہیں جو بِٹکوائن کی خریدو فروخت میں سپیشلسٹ ہیں اور وہ کریڈٹ کارڈ پےمنٹس اور منی ٹرانسفر کو قبول کرتی ہیں؛ بہرحال، ہم کسی کو بھی اس طرح کی سروس استعمال کرنے کا مشورہ اُن  کمپنیوں کے درست طریقہ کار میں غیر پائیداری ہونے کی وجہ سے نہیں دیتے۔

مزید برآں، ہر کسی کو بھی جو بٹکوائنز میں لین دین کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ہم سختی سے مشورہ دیتے ہیں  کہ وہ حفاظت کے معاملات میں ضرورت سے زیادہ احتیاط برتیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پُر یقین ہو جائیں کہ آپ نے اس فیصلہ کے  بارے میں بہت قریب سے علم حاصل کر لیا ہے۔

بٹکوائن شائید سب سے زیادہ محفوظ کرنسیوں میں سے ایک ہے جو اب تک ایجاد کی گئی ہین لیکن یہ یکساں طور پر اتنی ہی غیر محفوظ بھی ہو سکتی ہے۔ لہزا اپنے بٹکوائن اثاثہ جات کو بہتر انداز سے محفوظ کرنے کی یقین دہانی کرلیں۔

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER