How to Buy Bitcoin

بٹکوائن کو کیسے خریدا جائے؟

بٹکوائن ایک ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ پچھلے سال یہ اپنے بچپنے میں تھی اور اس سال یہ سنجیدہ کرنسی کی طرح ترقی کر رہی ہے۔  اس ورچوئیل کرنسی کی شہرت مستقل طور پہر اس لیے بڑھ رہی کیونکہ ہم دیکھتے ہیں ہر روز لوگ اس جدید صنعت میں شرکت کر رہے ہیں۔ بٹکوائن کا کام ہی یہی ہے کہ یہ معاشی اور مالی روائیتی بنیادوں کو ہلائے اور ان میں خلل ڈالے اور اپنے آپ کو زیادہ مساویانہ اور جمہوری ماڈل بنائے۔

بٹکوائن ایکو سسٹم بھی اپنی ظرافت بڑہا رہا ہے اور روز بروز نئے کاروباری شعبہ جات نے اس نئی کرنسی کو خوش آمدید کہنا شروع کر دیا ہے۔  ایوینجلسٹس کی تحریک اپنا بھر پور زور بٹکوائن کو کرنسی میں تبدیل اور اس کو مرکزی دہارے میں شامل کرنے کے لیے لگا رہی ہے بجائے اس کے کہ  یہ اثاثہ یا مالی اوزار کے طور ہر رہے اور وہ اس کی منفرد استعدادوں کو بنا رہے ہیں۔

                   بٹکوائن کو خریدنا 

بٹکوائن کی خرید ابھی تک ایک مشکل پراسس تھا، بہرحال اب اس کی خریداری کچھ آسان ہو گئ ہے۔

بٹکوائن کی خرید نیوز بی ٹی سی

آپ بٹکوائن کو بہت سارے طریقوں سے خرید سکتے ہیں 

لوکل بٹکوائنز فزیکل اے ٹی ایم

ایکسچینجز

پے پال

کریڈٹ کارڈ

بینک ٹرانسفر ایس ای پی اے وائر

بٹکوائنز کو فزیکلی خریدنا

آپ اپنے کسی دوست سے بھی بٹکوائن خرید سکتے ہیں یا کسی سے بھی جو آپ کو ملنے اور ٹریڈ کرنے پر راضی ہوتا ہے۔ یہ طریقہ پرانے طریقوں میں سے ایک ہے  اور یہ ڈھونڈنا اتنا مشکل ہو گیا ہے کہ کس درست آدمی سے بٹکوائن خریدے جائیں۔ خوش قسمتی سے لوکل بٹکوائن اس میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، لوکل بٹکوائنز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اس کے استعمال کرنے والوں بٹکوائنز کی خریدوفروخت میں مدد کرتا ہے۔ یہ بٹکوائن شاپنگ سروس ہے جو اس کے استعمال کرنے والے کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے لوکل ایریا میں لوگوں کو ڈھونڈ سکیں جو بٹکوائن کی خریدو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ لوکل بٹکوائنز کے صارفین زاتی طور پر ایک دوسرے سے ملنے کے رضامند ہوتے ہیں یا اُن کے پاس یہ آپشن ہوتی ہے کہ وہ ایسکرو سروس جو کہ لوکل بٹکوائنز پلیٹ فارم کی طرف سے مہیا کی گئی ہوتی ہے کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی سادہ پراسس ہے، اور یہ آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ رقم کے زریعہ، بینک ٹرانسفر سے یا کریڈٹ کارڈ کے زریعہ ادائیگی کریں۔

آپ اے ٹی ایم سے بھی بٹکوائن خرید سکتے ہیں۔ بٹکوائن ٹیلرز بہت مشہور ہو رہے ہیں اور یہ بٹکوائن خریدنے کا آسان، تیز ترین اور محفوظ ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ بٹکوائن انڈسٹری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آپ دنیا میں بہت ساری بٹکوائن اے ٹی ایم پہلے سے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے علاقہ میں بٹکوائن اے ٹی ایم کے بارے میں جاننے کے لیے کوائن میپ۔ او آر جی پر دیکھ سکتے ہیں۔

بٹکوائنز کی خرید ایکسچینجز کے زریعہ سے 

اکیسچینج کے زریعہ سے بٹکوائن خریدنا ایک ںہایت ہی مشکل طریقہ ہے کیونکہ خریدر کو ایکسچینج کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کروانے پڑتے ہیں۔ لگ بھگ تمام اکیسچینج ایک ہی طرح کام کرتے ہیں سوائے اُن کے جو فیئٹ کرنسی میں مارکیٹ نہیں رکھتے۔ لہزا آپ کو ایک قابلِ اعتبار ایکسچینج کو ڈھونڈنا پڑے گا جو فیئٹ  میں بھی ڈیل کرتا ہو۔

ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ بہت مشہور مثلاً کریکن، بٹس میپ، بٹ فائنیکس اور بی ٹی سی کے ساتھ جُڑے رہیں۔ مزید برآں، جب آپ ایکسچینجز کے ساتھ ڈیل کر رہے ہوں تو آپ کو تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے اور بڑے فنڈز ایکسچینج کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

عام طور پہ ایکسچینج کے زریعہ سے بٹکوائن خریدنے کے پراسس میں آپ کو فیئٹ کرنسی اپنے اکاؤنٹ کو فنڈ کرنے کے لیے رکھنی پڑتی ہے۔ اس کے ساتھ مسلہ یہ ہے بہت سارے ایکسچینجز آپ سے آئی ڈی کی تصدیق کے طریقہ کو اختیار کرنا چاہتے ہیں جو کہ بہت سے کاروباری دنوں پر مشتمل اور اس طرح کا نہایت بُرا کیس کئی ہفتوں پر محیط ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ آسانی سے بٹکوائن کی خریدوفرخت کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف خریدنے کی یا بیچنے کی قیمت کا فیصلہ کرنا ہوگا اور آپ کا آرڈر مکمل ہو جائے گا۔

ایکسچینجز  کے پاس بٹکوائن کی پرائس ریل ٹائم میں اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ پرائس کا دارومدار مارکیٹ کی سپلائی اور ڈیمانڈ پر ہے اور منجھے ہوئے کاروباری اچھی قیمت پر بٹکوائنز کو خریدنا اور فروخت کرنا پسند کرتے ہیں۔

لگ بھک تمام ایکسچینجز وائر ٹرانسفر اور ایس ای پی اے کو قبول کرتے ہیں اور اُن میں سے کچھ آُپ کو کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سےبٹکوائن خریدنے کے بارے میں بتائیں گے۔ اس صورت میں سی ای ایکس۔ ای او آپ کو بتائے گا کہ آپ کی شناخت کے پراسس کے مکمل ہونے کے بعد آپ کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سے بٹکوائن خرید سکتے ہیں۔

آئی ڈی کی تصدیق کے لیےعام طور پر ایکچینجز آپ کو درخواست کرتے ہیں کہ آپ اُن کو اپنی شہریت کے کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی یا یوٹیلٹی بل آپ کے رہائش کے ثبوت کے طور پر دیں۔ اُن میں سے کچھ آپ کی فوٹو اور دوسری دستاویزات بھی مانگتے ہیں۔

پے پال کے زریعہ سے بٹکوائنز کو خریدنا 

یہ طریقہ کار شاید سب سے مہنگا ترین طریقہ ہے کیونکہ اس میں بہت سی فِیس  شامل ہوتی ہیں لیکن یہ تیز ترین طریقہ ہے۔

آپ وِرچوئیل ورلڈ ایکسچینج (وی ای آر وی او ایکس) میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اس کو فوری طور پر اپنے پے پال کے زریعہ سے فنڈ کر سکتے ہیں۔  پھر آپ کو بٹکوائن خریدنے کے لیے ادھر اُدھر تھوڑی تگ و دو کرنی پڑے گی۔ اگر  ایک بار  آپ نے وی ای آر وی او ایکس اکاؤنٹ فنڈ کرلیا آپ کو اپنی فیئٹ کرنسی کو ایس ایل ایل میں ٹریڈ کرنا پڑے گا اور پھر آپ اس کو بٹکوائن میں ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پراسس میں بہت سی لاگت آتی ہے۔

پے پال کے علاوہ، آپ اپنے وی ای آر وی او ایکس اکاؤنٹ کو دوسرے بہت سے معیاری طریقوں سے فنڈ کر سکتے ہیں، جیسے سکرل، سوفورٹ بینکنک، پے سیف کارڈ، اُکاش، اور او کے پی، اور ویزہ ماسٹر کارڈ۔ اگر آپ کو بٹکوائن اپنے گھر چھوڑے بغیر جلدی خریدنا ہیں تو یہ سب سے اچھی آپشن ہے۔

بٹکوائن کو اپنے کریڈٹ کارڈ سے خریدنا 

آپ بٹکوائنز اپنے کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سے  وی ای آر وی او ایکس  پر یا سی ای ایکس ڈاٹ ای او ایکسچینج  پر خریدنے کے  علاوہ آپ اُن کو ٹرو کوائن، کوائن ماما اور براکر سے بھی خرید سکتے ہیں۔

کوائن ماما آپ کو اپنے کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سے بٹکوائن خریدنے کے لیے ویسٹرن یونین استعمال کرتا ہوتا ہے جو آپ کو کریڈٹ کارڈ سے خریداری کی اجازت دیتا ہے۔

ٹرو کوائن۔۔ استعمال کنندہ اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سے بٹکوائن خرید سکتا ہے۔ ٹرو کوائن مناسب طریقہ  کا اجازت شدہ منی سروس کاروبار ہے۔

براکر ایک پلیٹ فارم ہے جو آپ کو بٹکوائنز بلکل ہی مختلف طریقے سے خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین براکر پر اپنے کریڈٹ کارڈ یا پے پال کے زریعہ سے بٹکوائن خرید سکتے ہیں۔ براکر ایک بلکل نئی سروس ہے جس میں بٹکوائن خریدار اُن لوگوں کے لیے مرچنٹ سے اشیاء خریدتے ہیں جو بٹکوائن سے ادائیگی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جب خریدار وہ چیز وصول کرتا ہے جو آپ نے خریدی تھی، تو آپ کو بٹکوائن ملیں گے جو کہ ایسکرو میں رہیں گے جب تک ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہو جاتی

ارد گرد کی جگہ سے بٹکوائن خریدنے کے لالچ میں آنے سے پہلے ہم آپ کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں  اس سے پہلے کہ آپ کہاں سے خریداری کریں اُن کے پچھلے صارفین سے معلومات اور فیڈ بیک کو دیکھیں۔ آخری فیصلہ پر پہنچنے سے پہلے آپ اچھی طرح سے چھان بین اور مارکیٹ کا تجزیہ کرلیں۔ آپ کی چھان بین میں مدد کے لیے آپ بٹکوائن کمیونٹی تک مختلف اور مخصوص فورمز اور چینلز کے زریعہ سے،  مختلف انواع اور کمپنیوں کے خدمات کے بارے میں بحثیں اور جائزے حاصل کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو کوئی شکوک و شبہات ہوں تو کمیونٹی بہت ہی مددگار ہے اور آپ کو اس میں شامل ہونے کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER