پاک کوائن




Pakcoin

کِریپٹو کمیونٹی نئی خصوصیات اور کوائنز کو جاری کرنے کی کوشش میں بہت فعال رہی ہے۔ ابتدائی رحجان جو کہ بٹکوائن ہے اور تھا کو بہتربنانےکی کوشش کررہی ہے ۔

ایسا کرنے کے لیے پاک کوائن کے ڈویلپرز کی طرف سے ایک تھیوری سامنے لائی گئی ہے جس کو عرفِ عام میں پاک کوائن کا نام دیا گیا ہے۔

ہم نیوزبی ٹی سی پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اس قابل تھے کہ ان کو اس پر روشنی ڈالنے کے لیے کہ سکیں کہ وہ کیوں سوچتے ہیں کہ پاکستان کے لیے یہ اہمیت کی حامل ہے۔

ہم پاک کوائن کےبارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔ کیا آپ وضاحت کرسکیں گے کہ یہ کیا ہے ؟

پاک کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے صارفین میں اس کا استعمال ہے۔

یہ پاکستان کے اندر مالیاتی لین دین اور مالیاتی خدمات میں تبدیلی لا سکتی ہے جیسا کہ بٹکوائن عالمی طور پر کر رہی ہے۔

یہ لائٹ کوائن کی طرح سکرپٹ الگورتھم پر مبنی ہے۔

پاک کوائن کو 28 مئی 2015 میں تصور کر لیا گیا تھا اور اس کو رسمی طور پر 22 جون 2015 کو جاری کیا گیا۔

یہ مکمل طور پر مائن کرنے کے قابل کوائن ہے جس کی مقدار 182 ملین پی اے کے ہو گی۔ آپ اس کے
بارے میں مزید ٹیکنیکل معلومات اس کی رسمی ویب سائٹ سے حاصل کر  سکتے ہیں۔
www.pakcoin.info

عام طور پر جب ہم بٹکوائن / لائٹکوائن کو دیکھتے ہیں تو کیا ہمیں واقعی کسی دوسرے آلٹکوائن کی ضرورت ہوتی ہے؟

بٹکوائن اور لائٹکوائن کو بڑے پیمانے پر اپناتے ہوئے، یہ لین دین کی بڑی مقدار جو ہر سال زیادہ سے زیادہ بڑھ رہی ہے کے ساتھ نہیں چل سکتی لہزا یہ چھوٹے حجم اور جلدی لین دین کی ٹرانزیکشن کے لیے موزوں نہیں ہے جب تک کہ اس کا بنیادی کوڈ تبدیل نہ کیا جائے۔

میں اور زیادہ ٹیکنیکل تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ لہذا، تیکنیکی طور پر ہاں ہمیں آلٹکوائن کو خاص طور پر چھوٹی اور تیز ٹرانزیکشن کے لیے اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہم دوسے ملکوں کے کوائن دیکھ چکے ہیں جو کبھی بھی توجہ حاصل نہیں کرپائے۔ آپ پاک کوائن کو دوسرے ملکوں کے مخصوص کوائن سے مختلف بنانے کے لیے کیے کیا منصوبہ سازی کریں گے ؟

کنٹری کوائن عالمی طور پر عروج حاصل نہیں کر پائے کیونکہ وہ خاص ملکوں کے لیے بنائے گئے اور ان کو خاص ملکوں کا نام دیا گیا لیکن چند کوائنز کو ان ملکوں میں بہت پزیرائی حاصل ہوئے جیسے سوِفٹ کوائن، اِسرا کوائن، سپین کوائن، سکاٹ کوائن، آرورا کوائن۔

پاک کوائن کی مقبولیت کا انحصار پاکستان میں اس کے استعمال کرنے والوں اور خدمات دینے والوں کی طرف سے اس کو سنجیدہ طور پر اپنی ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر اختیار کرنے پر ہے وگرنہ یہ ایک اور مردہ کرنسی بن جائے گی۔

باہر رہنے والے پاکستانی اس کو پیسے کی ترسیل سروس میں استعمال کر سکتے ہیں۔ پاک کوائن کی ٹیم بہرحال اپنی پوری کوشش کرے گی کہ پاک کوائن کو پاکستان میں اختیار کیا جائے۔

پاک کوائن ایک آدمی کی کیسے مدد کر سکتا ہے ؟

ہم پاک کوائن کے ارد گرد ایک اِیکو سسٹم بنانا چاہتے ہیں جو اس کے استعمال کو جتنا بھی ممکن ہوا آسان بنائے گا۔

ایک آدمی کِریپٹو کرنسی کے بارے مں علم اور اسے کے استعمال کو جانے بغیر بھی اس کو استعمال کر سکتا ہے، کسی قسم کی سروسز جیسے بلاک چین کے ایڈریسز کو استعمال کنندہ کے ناموں کی صورت میں ترجمہ کر کے، جیسا کہ ڈومین نام ویب سائٹ کے آئی پی ایڈریسز کی صورت میں، اس طرح سے استعمال کنندہ کو والیٹ ایڈریسز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

یا عوام کے لیے والیٹس کی صورت میں سروس مہیا کی جائے جیسے ایزی پیسہ یا یو بی ایل اومنی کی طرف سے مہیا کی گئی ہے۔

آپ نے پاک کوائن کے لیے سکِرپٹ کو الگورتھم ہونا کیوں چُنا ہے؟

سکرپٹ اس لیے چُنا گیا کیونکہ اس کے اندر برُوٹ فورس کے حملہ کے خلاف پروٹیکشن بنائی گئی ہے۔ یا 51٪ نیٹ ورک اٹیک، اور اس کو جاری رکھنے کے لیے اور بھی مہنگا بناتی ہے۔ مزید برآں یہ دوسرے الگورتھم کی نسبت بہت تیز ہے۔

پاک کوائن کے نئے افق کیا ہیں ؟

اگر پاکستانی ڈیویلپر کمیونٹی پاک کوائن کے لیے کوششیں کرتی ہے تو یہ کامیاب آلٹکوائن میں سے ہو گی۔

میں ایسا ہی یقین رکھتا ہوں کیونکہ پاکستان کے پاس دنیا کی زہین ترین ڈویلپر کمیونٹیز میں سے ایک ہے۔

ہم یہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سائبر استعمال کننند گان کو کِریپٹو کرنسیوں کے بارے تعلیم دی جانی چاہیے، اس طرح سے وہ اپنی مرضی کے کسی بھی کوائن سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ہم پاک کوائن کو پاکستان کی محبت اور دوسری نیک خواہشات کی وجہ سےلے کر آئے ہیں۔ ہم اپنا کام کر چکے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی اس کا کیا جواب دیں گے۔

دِل دِل پاکستان

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER