Using Bitcoin


بِٹکوائن کا استعمال

تیز ترین ترسیل

چارج بیک سے پاک

مکمل ملیکت

مخفی

بِٹکوائن کو استعمال کرنا

بِٹکوائن کو کیوں استعمال کیا جائے؟

بِٹکوائن بمقابل عام روایتی زر (کرنسی) کے استعمال کے بشمار فائدے ہیں۔ یہاں فوری تمہید کے طور پر اشیاء و خدمات کے لین دین کے معاملہ میں بِٹکوائن کے فائدے درج زیل ہیں

لاگت اور لین دین

فوائد میں سب سے بڑا فائدہ جو بِٹکوائن کے استعمال کرنے کا ہے وہ اس سے متعلق اس کی لاگت ہے۔  عام طور پر بِٹکوائن کو استعمال کرنے کی فیس اشاریہ صفر صفر صفر پانچ  بی۔ٹی۔ سی ہے ۔ موجودہ شرح تبادلہ میں، یہ رقم 0.2 $  کے مترادف ہے۔ ساری دنیا میں تار کے زریعے سے رقم ٹرانسفر کرنے کی اوسط لاگت 40 $ سے کچھ زیادہ ہے ( بھیجنےوالا تقریبا 26$ ادا کرتا ہے اور وصول کرنے والا تقریبا 15$ ادا کرتا ہے)۔ اسی طرح، کریڈٹ کارڈز عام طور 3 سے 5 فیصد بیلنس ٹرانسفر رقم پر عائد کرتے ہیں، جو کہ بِٹکوائن کی ٹرانسفر کی نسبت ہمیشہ مہنگی ہے۔    

علاوہ ازیں، اگرآپ تار ٹرانسفر کے زریعے سے رقم   عالمی طور وٖصول کرنے والے کو بھیج رہے ہیں تو اس میں عام طور پر اس میں دو دن یا ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔  کریڈٹ کارڈ کے زریعہ سے ادائیگی کے کلیئر ہونے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔ بِٹکوائن کے لین دین کی، دوسری جانب ، عام طور پر تصدیق اور ادائیگی تک لے لیے تقریبا 10 منٹ لگتے ہیں۔ 

نو چارج بیک

اگر آپ نے ای ۔بے جیسی سائٹ پر کچھ نیلامی کی ہو گی تو شاید  آپ کو چارج بیک کا تصور معلوم ہوگا۔  چارج بیک سے مراد یہ ہے کہ، جب کوئی خریدار کوئی چیز یا خدمت خریدتا ہے تو وہ اپنے بینک یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والے ادارے کو فروخت کنندہ سے ادا کی ہوئی رقم  واپس لینے کے لیے کہتا ہے۔  ظاہر ہے، اس کے فوائد بھی ہیں کہ  ایسے یہ فروخت کنندہ کی طرف سے کی گئی دھوکہ دہی  سے بچا سکتا ہے۔ لیکن اس کی خرابیاں بھی ہیں کہ خریدار آسان طریقے سے  فروخت کنندہ کو رقم کی وصولی سے جو اسے ہونی چاہیے جعلسازی کرتے ہوئے محروم کر سکتا ہے ۔ اگر آپ نے بِٹکوائن کو استعمال کرتے ہوئے انڑ نیٹ کے زریعے سے کچھ اشیاء فروخت کی ہیں، تو آپ کو اس طرح کی جعلسازی  کے زریعے سےنقصان نہیں ہو سکے گا کیونکہ بِٹکوائن کے  زریعے سے خریدوفروخت کا سودا ناقابل واپسی ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ خریدار کبھی بھی ادا شدہ رقم واپس نہیں لےسکے گا ۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کو  اس لین دین  کے سودے سے پیچھےہٹنے کے لیے  متفق ہونا ضروری ہے نہ کہ مالی ادارے کی درخواست پر جس کے پاس اس سودے کے بارےمیں بہت کم یا بالکل بینادی نوعیت کی بھی معلومات نہیں۔

    

آپ اپنے اکاؤنٹ کے خود مالک اور خود ہی اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ 

روز مرہ کے معاملات میں آپ کو اپنے بینکوں یا بلڈنگ سوسائٹیوں پر اعتماد کرنا پڑتا ہے کہ وہ آپ کی رقم آپ کی ایماء پر اپنے پاس رکھیں۔ جیسا کہ بہت سارے مالی بُرے حالات وقوع پزیر ہوئے ہیں، کہ جو اعتماد ہم ان اداروں پر کرتے ہیں وہ ضرورت سے زیادہ ثابت ہوا  ہے۔  بِٹکوائن کے ساتھ، آپ اپنی دولت آن لائن یا آف لائن بِٹکوائن والِٹ ( ایک شئے جس کے بارے میں ہم کسی دوسرے علمی مضمون میں وضاحت کریں گےمیں رکھ سکتے ہیں اور اس کو ایسے استعمال کر سکتےہیں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ اس پر کوئی بھی انٹریسٹ چارجز یا اوور ڈرافٹ پے منٹس نہیں ہیں یا کوئی بھی حکومت یا کمپنی آپ کے بِٹکوائن کے والِٹ میں غوطہ زنی نہی کرسکتی۔

آپ مخفی طریقہ سے لین دین کر سکتے ہیں۔

موجودہ حالات میں اگر آپ کوئی لین دین کرتے ہیں تو آپ کو بہت ساری زاتی معلومات ایسا کرنے کے لیے دینا پڑتی ہیں۔  آپ کا ایڈریس، تاریخ پیدائش، مکمل نام، ای میل ایڈریس، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات، اُن کم از کم معلومات میں سے ہیں جو کہ آن لائن لین دین کرنے کے لیے درکار ہیں، اور اس طرح معلومات کا افشاء کریڈٹ کارڈ کے فراڈ کی طرف یا شناخت کی چوری کی طرف جاتا ہے۔  جب آپ بِٹکوائن کے زریعہ سے لین دین کرتے ہیں، آپ کو بِٹکوائن کے والِٹ کا ایڈریس دینا ہوتا ہے۔ یہ ایڈریس ہندسوں اور الفاظ پر مبنی ایک سلسلہ ہوتا ہے جس کے زریعہ سے آپ کی شناخت تک رسائی ناممکن ہے۔  ظاہر ہے، اس سے بہت کم تعداد میں لوگوں نے بِٹکوائن کو استعمال کرتے ہوئے کرمینل لین دین کیا ہے، اور اس وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہے، لیکن بِٹکوائن کے زریعہ سے لین دین کی بڑی مقدار مکمل طور قانونی ہے۔ 

سو یہ ہے آپ کے لیے۔  یہ ہیں چند فائدے بِٹکوائن کو آن اور آف لائن استعمال کرتے ہوئے لین دین کرنے کے۔

 

نیوز بی۔ٹی۔سی

ایڈیٹر کی چُنے ہوئے نقات

ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں

بی۔ٹی۔سی یو۔ایس۔ڈی چارٹ 

ٹریڈنگ ویوو  کی جانب سے

 

جملہ حقوق 2015 نیوز بی۔ٹی۔سی تمام حقوق محفوظ ہیں 

نیوز بی۔ٹی۔سی ایک نیوز سروس ہے جو کہ بِٹکوائن کی خبروں کا احاطہ کرتی ہے، بِٹکوائن اور دوسرے آلٹکوائنز کے لیے تکنیکی تجزیے اور پیشن گوئیاں کرتی ہے۔ نیوز بی۔ٹی۔سی، نے اس بات کا بیڑہ اٹھایا ہے کہ ہم دنیا کے تمام لوگوں کو بِٹکوائن اور ارز رمزنگاری کے بارے  منور کرتے رہیں گے۔ ہم بِٹکوائن مبادلات (ایکسچینج)، بِٹکوائن کان کنی اور بہت ساری دوسری کرنسی کے قیمت کے بارے میں پیشن گوئیوں کی خبروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ 

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER